وفاقی دارالحکومت میں وارداتیں ،شہری گاڑیوں ،زیورات سے محروم

  وفاقی دارالحکومت میں وارداتیں ،شہری گاڑیوں ،زیورات سے محروم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )وفاقی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، موبائل فونز ، طلائی زیورات ، لیپ ٹاپ ، لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی ، کوہسار میں وکیل کے گھر سے لیپ ٹاپ ، نقدی ، چار موبائل فون اور ٹیبلٹ چوری کر لئے گئے ، ایک شہری کا موٹر سائیکل بھی چوری ہوا ، شالیمار سے 24 بیٹریاں اور ایک موبائل فون چوری کر لیا گیا ، تھانہ رمنا سے دو موٹر سائیکل چوری ہوئے ، آئی نائن سے دو موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل چوری ہوا جبکہ سبزی منڈی کی حدود سے ایک گاڑی چوری ہوئی ، تھانہ نون سے ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون چوری کرلیا گیا ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں