ایچ 11میں افغان بستی سے 50غیر قانونی مقیم غیر ملکی بے دخل
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے،خصوصی رپورٹر ) سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران سیکٹر ایچ 11میں یونیورسٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کے قریب افغان بستی سے 50 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے سی ڈی اے کی اراضی واگزار کر وا لی گئی۔
کارروائی اسلام آباد پولیس اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کی ، اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری اراضی پر قابض افراد کے خلاف جاری قانونی کارروائیوں میں جو افراد رکاوٹ بنیں گے یا اسلحہ کا استعمال کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ایسے افراد کے نام ایف آئی اے کو بھی بھجوائے جائیں گے تا کہ وہ ملک سے فرار نہ ہو سکیں۔