اٹک، ون ڈش قانون کی خلاف ورزی،انتظامیہ خاموش
اٹک (نمائندہ دنیا) اٹک میں ون ڈش کی خلاف ورزی جاری، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔۔۔
عوامی سماجی حلقوں کا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں ون ڈش کی خلاف ورزی عروج پر ہے۔ اے سی اٹک، فتح جنگ، حسن ابدال، جنڈ اور پنڈی گھیب کی جانب سے کوئی بھی کارروائی ہوتی نظر نہیں آرہی، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ خلاف ورزی کا نوٹس لیں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں۔