کالجوں میں اساتذہ کو انتظامی عہدے تفویض کرنیکاعمل جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ای ڈی) کے ماتحت سرکاری کالجز میں اساتذہ کو انتظامی عہدے تفویض کئے جانے کا عمل جاری ہے۔۔۔
گزشتہ ہفتے نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے ایف ڈی ای چیئرمین کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا تھا کہ تمام اساتذہ سے انتظامی عہدے فی الفور واپس لے کر انہیں کلاس رومز میں بھیجا جائے ، ایف ڈی ای کے چیئرمین کی منظوری سے ایڈمن آفیسر شکیل بھٹی کی جانب سے ایسو سی ایٹ پرو فیسر و پر نسپل اسلام آباد کالج فار بوائز جی الیون ون نجیب اللہ کو ڈائر یکٹر مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔ اس سے قبل ڈائر یکٹر کالجز ایف ڈی ای کی جانب سے ڈی جی ایف ڈی ای کی منظوری سے ایسو سی ایٹ پرو فیسرز کی فہرست میں 68 نمبر پر موجود انہیں پروفیسر کو ترقی دے کرکالج کا پر نسپل تعینات کیا گیا تھا، کئی دہائیوں کا تجربہ لئے 67 پرو فیسرز تکتے رہ گئے ، ایسوسی ایٹ پرو فیسرز نے وفاقی وزیر تعلیم، سیکر ٹری تعلیم و ڈی جی ایف ڈی ای کو ایسے واقعات کی انکوائری کرانے کی اپیل کی ہے ۔دوسری جانب پر نسپل تعیناتی کے بعد نجیب اللہ کو ڈائر یکٹر مانیٹرنگ کا چارج دے کر وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کے احکامات کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ہے ۔