اسلام آبادمیں شہداوغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنیکی تقریب

اسلام آبادمیں شہداوغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنیکی تقریب

اسلام آباد (خبر نگار)پاکستان پولیس،پاکستان آرمڈ فورسز کے شہداء،غازیوں اور دہشتگردی میں شہید ہونے والے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد پولیس اور۔۔۔

 بزنس کمیونٹی کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں اسلام کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں، سینئر پولیس افسران، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران، بزنس کمیونٹی، شہداء اور غازیوں کے اہلخانہ، پولیس ملازمین سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، تقریب میں ملک کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان اور آئمہ بیگ نے اپنے فن موسیقی کے ذریعے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر پولیس کے جوانوں نے بھی ملی نغمے گائے ، انہوں نے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں