سارہ ،نورمقدم کے قاتلوں کوانجام تک پہنچایاجائے‘ورثاء
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) سارہ انعام اور نور مقدم کے قاتلوں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔۔۔
ملزمان کو سزا نہ دی گئی تو ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا رہے گا، ملزمان کو پھانسی پر لٹکانے سے ہی معاشرے میں قانون پر اعتماد بحال ہو گا،معاشرے کو اس کیس سے پیغام جائے گا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے ،والدین سوشل لائف اور کاموں کیساتھ بچوں پر بھی توجہ رکھیں۔ان خیالات کا اظہار سارہ انعام کے والدانعام الرحمان، نور مقدم کے والد شوکت مقدم، سارہ انعام کے پھوپھا بریگیڈیئر محمد اسلم، ایئر یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر ظفر اللہ قریشی اور سوشل ورکر انجم انور نے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم حقوق العباد کے زیر اہتمام این پی سی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، ایئر یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر ظفر اللہ قریشی نے کہا کہ عدلیہ سے گزارش ہے نور مقدم اور سارہ انعام کے کیسز کو جلد مکمل کریں اور انصاف فراہم کریں ۔