ٹیلی کام سیکٹر میں بہتری کے لئے اصلاحات کافیصلہ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے ٹیلی کام سیکٹر میں اصلاحات لانے کافیصلہ کیاہے۔۔۔
وزارت نے بین الاقوامی رینکنگ میں ٹیلی کام سروس کا معیار غیر تسلی بخش ہونے کے بعد مذکورہ اصلاحات لانے کافیصلہ کیاہے ،نگران وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف نے اصلاحات کیلئے ٹیلی کام سیکٹر سے مشاورت شروع کردی ہے ، ان کے مطابق بین الاقوامی رینکنگ میں ٹیلی کام سیکٹر سروس کے معیار کے لحاظ سے کافی نیچے ہے جس میں انٹرنیٹ سروسز بھی شامل ہیں ، بین الاقوامی انڈیکس کے مطابق ٹیلی کام سروس کا معیار بین الاقوامی رینکنگ میں 100 میں سے 79 ہے جبکہ دنیا میں پاکستانی عوام ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے ساتویں بڑے صارفین ہیں ، نگران وزیر کے مطابق سروس کم معیاری ہونے کی بڑی وجہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کا فقدان ہے ،وزار ت نے نئے سپیکٹرم کی نیلامی اور 5G متعارف کرانے ،ٹیلی کام سیکٹر میں اصلاحات کیلئے مذکورہ تجاویز پرکا م شروع کردیاہے ۔