موٹرسائیکل چوری‘رہزنی میں ملوث گروہ کے 2کارندے گرفتار

موٹرسائیکل چوری‘رہزنی میں ملوث گروہ کے 2کارندے گرفتار

اسلام آ باد(خبر نگار)موٹرسائیکل چوری اور رہزنی کی وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

تھانہ رمنا پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت احمد عزیز کے نام سے ہو ئی ، ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ، تھانہ نیلور پولیس نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم سمیع ضمیر کو گرفتار کرلیا، ملزم نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیاگیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں