اسلامی اصولوں کے مطابق سیاست مسائل کا حل‘مرکزی مسلم لیگ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سیرت النبیؐ اور اسلام کے رہنما اصولوں کے مطابق سیاست پاکستان کے مسائل کا حل ہے ۔۔۔
اگر ہم سیرت النبیؐ پر عمل کریں تو کرپشن و بددیانتی کے تمام مسائل ختم ہو سکتے ہیں ،تمام سیاسی جماعتوں کی نا اہلی سامنے آچکی سب نے قوم کو مایوس کیا جس کیوجہ سیرت النبیؐ اور نظریہ پاکستان سے دوری ہے ،آئندہ عام انتخابات میں اسلام آباد کے تینوں قومی اسمبلی کے حلقوں سمیت پورے ملک میں تمام قومی و صوبائی حلقوں پر دیانتدار اور باوقار امیدوار کھڑے کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوں پروفیسر سیف اللہ قصوری،چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،انعام الرحمن ،رانا زاہد مقبول ودیگر نے مقامی ہال میں منعقدہ ضلعی تربیتی کنونشن برائے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔