لیبر ڈائریکٹوریٹ، ملازمین کی اجرت 32ہزار ماہانہ مقرر

لیبر ڈائریکٹوریٹ، ملازمین کی اجرت 32ہزار ماہانہ مقرر

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر لیبر ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے ملازمین کی ماہانہ اجرت 32000روپے مقرر کر دی۔

اس حوالے سے کارخانوں، ہوٹلوں، بیکریوں سمیت تمام کاروباری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ورکرز کو ماہانہ 32000روپے اجرت کو یقینی بنائیں۔ نگران حکومت نے بجٹ میں مزدوروں کی اجرت کم ازکم 32000ہزار روپے مقررکرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، اب لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے ضلعی سطح پر قائم لیبر ڈائریکٹوریٹ کو ہدایات جاری کر دیں، 32ہزار نہ دینے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں