تمام ادارے الیکشن انعقاد کیلئے موثر کردار ادا کریں، لیاقت بلوچ

تمام ادارے الیکشن انعقاد کیلئے موثر کردار ادا کریں، لیاقت بلوچ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ۔۔۔

الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو اپنے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے عام انتخابات کے انعقادمیں موثر کردار ادا کرنا چاہیے، سابقہ تمام حکمرانوں نے کرسی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، عوام کا استحصال کرنے والوں کے مقابلے میں جماعت اسلامی نے باصلاحیت اور باکردار امیدوار قوم کے سامنے پیش کر دئیے، عوام نے ساتھ دیا تو انھیں ایک معاشی مستحکم پاکستان دیں گے، اگر سابقہ دو عام انتخابات کی طرح حالیہ الیکشن کوبھی متنازعہ بنایا گیا تو ایسا عمل ملکی سلامتی، وحدت اور اقتصادی نظام کیلئے تباہ کن ہو گا، جماعت اسلامی کے شورائی نظام کی وجہ سے تنظیم مضبوط ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی شمالی پنجاب کی مجالس شوری کی دوروز ہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں