کپاس: پیداواری ہدف میں غفلت نہ برتیں، سیکرٹری زراعت
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی آخری چنائی تک محکمہ زراعت کے افسران اور ۔۔۔
عملہ کاشتکاروں کے شانہ بشانہ شریک رہیں اور پیداواری ہدف کے حصول کیلئے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ موجودہ موسمی صورت حال کو دیکھتے ہوئے زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، کاشتکاروں کوکپاس کی آبپاشی، نیوٹریشن اور پیسٹ مینجمنٹ سے متعلق فنی رہنمائی کی فراہمی جاری رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔