جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ میلاد مصطفی ریلی

جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ میلاد مصطفی ریلی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ میلاد مصطفی ریلی نکالی گئی ریلی کا آغاز روات سے ہوا جو کاک پل ،پی ڈبلیو ڈی ،کورال چوک ، کھنہ پل ،فیض آباد ،زیرو پوائنٹ سے ہوتی ہوئی کراچی کمپنی اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کی قیادت صوبائی امیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے کی ،ریلی میں جماعت اہلسنت اسلام آباد کے قائدین پیر سیداقبال حسین شاہ گیلانی ، پیر محمدگلزار نقشبندی ، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، علامہ احمد حسن ہاشمی کے علاوہ تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ، ریلی کے راستوں پر شرکا استقبال کیا گیا،پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے کہا کہ  ماہ میلاد شریف ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اتباع سنت میں اپنی زندگیوں کو بسر کرنے کا عہد کریں اور نسل نو کی تعلیم وتربیت عشق رسول ؐ کی روشنی میں کریں ۔ انہوں نے ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کیلئے ہے اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں