جڑواں شہروں میں وارداتیں،5گاڑیاں،27موٹرسائیکلیں چوری
اسلام آباد ،راولپنڈی(خبر نگار)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹر یٹ کرائم،چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہریوں کو 5 گاڑیوں۔۔۔
27موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، تھانہ سیکرٹر یٹ کی حدود میں صدا علی،شبیر،بلال،سعد سے اسلحہ کی نوک پر 7عدد موبائل فونز اور نقدی دو لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ۔ادھر راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو جاوید اقبال نے بتایا کہ میرے سٹور کا تالہ توڑ کر کوئی نامعلوم اندر سے نقدی 9لاکھ 8ہزار روپے اور سامان کریانہ مالیت 2لاکھ 50ہزار روپے چوری کر کے لے گیا،نیو ٹاؤن پولیس کو آشر سلامت نے بتایا کہ گھر کے تالے توڑ کر کوئی نامعلوم اندر سے نقدی 3لاکھ روپے ، سونا مالیتی 6لاکھ 80ہزار روپے اور سیونگز سرٹیفکیٹ مالیت 2لاکھ روپے لے گیا۔