سالانہ تکنیکی کانفرنس و نمائش2023کی منصوبہ بندی سے متعلق اجلاس کاانعقاد

اسلام آباد(دنیارپورٹ)29ویں سالانہ تکنیکی کانفرنس (اے ٹی سی) اور نمائش کے حوالے سے منصوبہ کیلئے اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کافی تعداد میں پاکستان کی تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں نے حصہ لیا اور نمائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔سوسائٹی آف پیٹرولیم انجینئرز پاکستان سیکشن اور پاکستان ایسوسی ایشن آف پیٹرولیم جیو سائنٹسٹس( پی اے پی جی ) کے زیر اہتمام سالانہ تکنیکی اجلاس( اے ٹی سی ) اور نمائش کا انعقاد اسلام آباد میں 7 اور 8 نومبر2023 کو منعقد ہو گا۔