نسٹ کے اشتراک سے پاکستان کے پہلے ’’5G انوویشن ہیکاتھون‘‘کا آغاز

نسٹ کے اشتراک سے پاکستان کے  پہلے ’’5G انوویشن ہیکاتھون‘‘کا آغاز

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور جاز کے اشتراک سے پاکستان کی پہلی \'5G انوویشن ہیکاتھون\' کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اس اہم اقدام کو کوڈ فار پاکستان ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اوپو موبائل کا تعاون بھی حاصل ہے ۔ اس ہیکاتھون کا مقصد 5G ٹیکنالوجی کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے اہم شعبوں بشمول صحت، تعلیم، مالیاتی خدمات، قدرتی آفات سے نمٹنے ، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور صنعت سازی جیسے شعبوں میں جدید اختراعات متعارف کراتے ہوئے ان کی استعداد کار میں بہتری لانا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں