پنشن‘ گریجویٹی میں کمی‘ ملازمین کا 10 اکتوبر کو دھرنے کا اعلان

پنشن‘ گریجویٹی میں کمی‘ ملازمین کا 10 اکتوبر کو دھرنے کا اعلان

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی لیو انکیشمنٹ پنشن اور گریجویٹی کی شرح کم کرنا ظلم ہے۔

 حکومت کے اس فیصلے کے خلاف پنجاب بھر کے ملازمین 10 اکتوبر کو لاہور میں دھرنا دیں گے، جن لوگوں نے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا ہے ان سے وصول کیا جائے اس کا بو جھ غریب عوام اور ملازمین پر ڈالنا ظلم ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونسپل لیبر یونین کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرآل پاکستان بلدیاتی ورکرز اینڈ سٹاف فیڈریشن کے صدر گل نواز خان، راجہ ہارون شاہد رضا پادری اور اگیگا پنجاب کے صدر راجہ طاہر اور ٹیچر یونین راولپنڈی کے صدر قاضی عمران نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں