زائد قیمتوں پر اشیا فروخت کرنیوالے 2 افراد گرفتار، دکانیں سیل

زائد قیمتوں پر اشیا فروخت کرنیوالے 2 افراد گرفتار، دکانیں سیل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے زائد قیمتوں پر اشیا فروخت کرنے پر 2 دکانیں سیل کر دیں جبکہ دکانداروں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

 جبکہ ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے زیر تعمیر عمارتوں، پٹرول پمپس، ٹائر شاپس، نرسریوں کے معائنے کے دوران زیر تعمیر عمارتوں کے دو ٹھیکیدار گرفتار کرلئے، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے کری روڈ پر مجسٹریٹ، سی ڈی اے اور ڈی ایم اے کے تعاون سے انسداد تجاوزات آپریشن میں متعدد غیر قانونی تعمیرات ہٹا دیں اورسامان ضبط کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں