ایل پی آر، لیوانکیشمنٹ،پنشن رولز میں مجوزہ ترمیم کیخلاف احتجاج

ایل پی آر، لیوانکیشمنٹ،پنشن رولز میں مجوزہ ترمیم کیخلاف احتجاج

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) میونسپل لیبر یونین (سی بی اے) کے زیراہتمام میو نسپل کارپوریشن آفس میں پنجاب حکومت کی طرف سے۔۔۔

 ایل پی آر، لیو انکیشمنٹ اور پنشن رولز میں مجوزہ ترمیم کے خلاف احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت میونسپل لیبر یونین کے صدر راجہ ہارون رشید اور جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا نے کی۔ صدر میونسپل لیبر یونین راجہ ہارون کا کہنا تھا کہ اگر گورنمنٹ نے لیو انکیشمنٹ کو بحال نہ کیا تو پنجاب بھر کی تمام یونینز 5اکتوبر کو ہڑتال کی کال دیں گی، دفاتر میں کام مکمل طور پر بند کردیا جائے گا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام ملازمین شہر بھر کا کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام روک دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں