دھواں چھوڑنے والی گاڑ یوں کے مالکان کیخلاف کارروائی ہو گی،صوبائی وزیر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کر کے مالکان کیخلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے آلودگی کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں سیکر ٹری آر ٹی اے سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ماہ اگست اور ستمبر میں 2674 گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی اور انسداد سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1876 گاڑیوں کے چالان اور 137 گاڑیوں کو قبضہ میں لیا گیا۔