ہالینڈ میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی مذمت‘ واقعہ افسوسناک، سپیکر

 ہالینڈ میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی مذمت‘ واقعہ افسوسناک، سپیکر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ۔۔۔

 اس شرمناک فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس واقعہ سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے احساسات و جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو بھی دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مقدس مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عالمی برادری ایسی شرمناک کارروائیوں کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے ،ادھر سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے اعلیٰ عہدیداروں نے قومی اسمبلی کا دورہ کیا، دورہ سپیکر راجہ پرویز اشرف اور سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشترکہ لائحہ عمل کا نتیجہ ہے جس میں قومی اسمبلی اور مجلس شوریٰ کے درمیان تعاون اور اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا، سعودی وفد کو اہم اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں