موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، مسروقہ نقدی، اسلحہ برآمد
راولپنڈی(خبرنگار)موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، مسروقہ رقم 19 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
آر اے بازار پولیس نے کارروائی کر کے ملزمان توقیر عرف بادل اور حماد خان کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ 2 موٹر سائیکل اور 19 ہزار روپے و اسلحہ برآمدکر لیا۔