ایس پی سکیورٹی کا ناکوں کا دورہ جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
اسلام آباد(خبر نگار)ایس پی سکیورٹی اسلام آباد کا ہائی سکیورٹی زون ناکوں کا دورہ، سکیورٹی کے فرائض پر مامور جوانوں کو ڈیوٹی کی نوعیت اور۔۔۔
موجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ ڈیوٹی کرنے سے متعلق ہدایات دی۔انہوں نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بروقت نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادا کرنے کی ہدایت جاری کیں، انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی موثر تلاشی لی جائے۔