پمزہسپتال میں سی ایم ٹی کے طلبہ کی غنڈہ گردی،توڑپھوڑ

پمزہسپتال میں سی ایم ٹی کے طلبہ کی غنڈہ گردی،توڑپھوڑ

اسلام آباد(خبر نگار)پمز ہسپتال میں طالب علموں کی غنڈا گردی، افسر سمیت دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے، تور پھوڑ اور موبائل فون چوری کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو عثمان نے بتایا کہ استقبالیہ پر ڈیوٹی کر رہا تھا جہاں بہت سے مریض اور بزرگ شہری لائن میں کھڑے تھے ،اعتز از حسین نامی سی ایم ٹی کا سٹوڈنٹ آیا ،لائن کر اس کر کے رجسٹریشن کروانا چاہتا تھا مریضوں نے بھی اعتراض کیا اور میں نے اپنی لائن میں آنے کا کہا ،اس نے گالی گلوچ شروع کردی ہنگامہ کیا ،میں نے اپنا کام شروع کر دیا ، تھوڑی دیر میں کافی تعداد میں سٹوڈنٹ غنڈوں کی طرح آئے اور گالی گلوچ شروع کر دی میں نے اندر سے دروازہ بند کیا ہوا تھا، وہ دروازہ توڑ کراند داخل ہو گئے مجھے اور ملک اعظم جو کہ 17 گریڈ کاآفیسر ہے ہمیں مارنا شروع کر دیا جس سے میں اور اعظم شدید زخمی ہو گئے ،انہوں نے کافی توڑ پھوڑ کی جس سے ایک کمپیوٹر بھی ٹوٹ گیا اور کافی مقدار میں کیش بھی اپنے ساتھ لے گئے، استقبالیہ کے شیشے ٹوٹ گئے اور آصف کا موبائل بھی غائب ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں