عیدمیلادالنبیؐ ،مساجدومذہبی اجتماعات کی سکیورٹی پلان تیار

عیدمیلادالنبیؐ ،مساجدومذہبی اجتماعات کی سکیورٹی پلان تیار

اسلام آباد(خبر نگار)اسلام آباد پولیس نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مساجد اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے۔۔۔

 جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا، 2000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، پولیس کمانڈوز اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں سپیشل ناکوں اور تھانوں کی گاڑیاں مختلف مقاما ت پر تعینات، اسلام آباد پولیس کے سا تھ پاکستان رینجر ز کے دستے بھی معاونت کریں گے۔ پلان کے تحت پولیس ٹیمیں اپنے متعلقہ علاقوں میں گشت کریں گی،جس کی سربراہی ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ افسر مہتمم تھا نہ کر یں گے، تمام فرائض منصبی کی زونل ڈی پی اوز از خود مانٹیرنگ کریں گے، عیدمیلادالنبیؐ کے دوران باوردی مسلح، سول پارچات اور لیڈ یز پولیس بھی اپنے فرائض انجام دیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں