گاڑی ٹرانسفرکیلئے بائیومیٹرک اتھارٹی لیٹرکی سہولت کافیصلہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد بلال اعظم نے کہا ہے کہ ایکسائز آفس نے جدید اصلاحات کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے۔۔۔
گاڑیوں کی ملکیت ٹرانسفر کروانے والے افراد اپنی جگہ کسی دوسرے کو بھیجنے کے لئے بائیو میٹرک اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا تھا کہ کسی اور کی گاڑی رجسٹریشن وٹرانسفر کروانے والے اور کسی دوسرے کی جگہ سمارٹ کارڈ لینے والے کو بھی اپنا اتھارٹی والا بائیو میٹرک لیٹربھی ساتھ دینا ہوگا۔اس فیصلہ کا اطلاق سوموار دو اکتوبر سے ہو گا۔