فرینڈز آف پولیس سیمینار، پنجاب کالجر کے طلبہ کی شرکت

فرینڈز آف پولیس سیمینار، پنجاب کالجر کے طلبہ کی شرکت

راولپنڈی (خبرنگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کیمطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس سیمینار کا انعقاد۔۔۔

 تقریب میں فاطمہ جناح یونیورسٹی، پنجاب گروپ آف کالجز، ایسپائر کالج، سی اے ایس کالج کے طلبہ کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے 180طلبہ نے شرکت کی، طلبہ کو افسران نے فرینڈز آف پولیس کے خصوصی بیج لگائے، خصوصی بیج سے طلبہ اپنے تعلیمی ادارے میں فرینڈ آف پولیس کے طور پر پہچانے جاسکیں گے۔ تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، اے ایس پی کینٹ، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ایڈمن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، انچارج آئی ٹی، انچارج ڈولفن اور دیگر افسران نے پولیسنگ کے حوالے سے لیکچرز دئیے، فرینڈز آف پولیس اپنے تعلیمی اداروں اور گردونواح کے حوالے سے کمیونٹی پولیسنگ میں مدد و معاونت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں