ازبک سفیرکاپی این سی اے کادورہ مشترکہ تقریب کے انعقادپراتفاق
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں ازبکستان کے سفیر اویبک عارف عثمانوف نے منگل کو پی این سی اے کا دورہ کیا۔
ڈی جی پی این سی اے ایوب جمالی نے پرتپاک استقبال کیا ۔ایوب جمالی نے ازبکستان کے سفیر اویبک عارف عثمانوف کو سندھی اجرک پیش کی۔ اس موقع پر ملاقات میں طے پایا کہ بہت جلدپی این سی اے اور ازبکستانی سفارتخانہ مشترکہ تقریب کا انعقاد کرے گا۔