اسلام آباد،نوماہ میں رہزنی وڈکیتیوں میں11فیصدکمی

اسلام آباد،نوماہ میں رہزنی وڈکیتیوں میں11فیصدکمی

اسلام آباد (خبر نگار) پولیس کا اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ 9 ماہ کے دوران رہزنی اور ڈکیتی کے واقعات میں 11فیصد کمی جبکہ 1355جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، 546 جرائم میں ملوث گروہوں کی بیخ کنی کی گئی،ملزمان سے 26کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد،غیر قانونی رہائش پذیر 451غیرملکیوں کو گرفتار کر کے 65مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اسی طرح روا ں سال 26کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا،جو سال2022کی نسبت 65فیصد زیادہ ہے جبکہ اسی عرصے میں کل 18 ہزار 320 ایف آئی آرز کا اندراج ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد زائد ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں