2ملزمان گرفتار، چوری کے 12موٹرسائیکل برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) ریس کورس پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں تیمور اعجاز اور محمد وقار شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 12موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ ایس پی پوٹھوہار وقاص خان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔