شہری 2گاڑیوں، 12موٹرسائیکلوں، موبائل فونز سے محروم
راولپنڈی (خبرنگار) شہر میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو 2 گاڑیوں، 12 موٹرسائیکلوں، لاکھوں کی نقدی، زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔
واقعات کے مطابق نیوٹاؤن سے شاہد مختار، صادق آباد سے شبیر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں، پیرودھائی میں محمود یوسف اور اس کے دوستوں سے 3موبائل فونز اور نقدی 1لاکھ روپے، بنی میں دانش نعیم سے 4موبائل فونز اور نقدی 25ہزار روپے، نیوٹاؤن میں نبیل احمد سے 3موبائل فونز، 2لیپ ٹاپ اور نقدی 10ہزار روپے، ریس کورس میں شمشاد بیگم سے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات چھین لئے گئے، ریس کورس میں ایک گھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ سے زائد نقدی، سونا مالیتی 9لاکھ روپے، پسٹل اور کیمرا چوری کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔