پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے خصوصی اینٹی رائٹ مشق

پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے خصوصی اینٹی رائٹ مشق

اسلام آباد(خبر نگار)پولیس کے افسران وجوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے اور کسی بھی امن وامان کی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے خصوصی اینٹی رائٹ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

 خصوصی مشقوں میں پولیس اہلکار وں نے امن وعامہ کے قیام، سرکاری و نجی املاک کی حفاظت، شرپسند عناصر سے نبرد آزما ہونے اور انکی گرفتاریاں، آبی توپ اور دیگر تکنیک کے استعمال کی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ یہ مشقیں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ڈی ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ کی زیرنگرانی ہو رہی ہیں، مشقوں میں جوانوں نے 6مختلف فارمیشنز کے ذریعے کسی بھی غیر قانونی مجمع کو منتشر کرنے کی صلاحیت کا بھر پورعملی مظاہرہ کیا، جس میں لائن فارمیشن،روف فارمیشن، سرکل فارمیشن، وی فارمیشن، واٹر کینن فارمیشن اور سپیشل فارمیشن شامل تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں