یکساں ریگولیٹری نظام بیج کے معیار میں بہتری لائیگا،نگران وزیر

 یکساں ریگولیٹری نظام بیج کے معیار میں بہتری لائیگا،نگران وزیر

اسلام آباد(نامہ نگار)نگران وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے کہا ہے کہ فصل کی تمام اقسام میں یکساں ریگولیٹری نظام بیج کے معیار میں بہتری لائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں سیڈ سسٹم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ملک بھر سے سیڈ سیکٹر کے تمام اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں زراعت پر مبنی صنعت کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ، پاکستان میں بیج کے نظام کی حوصلہ افزائی اور بہتری کے لئے فصلوں کی تمام اقسام میں یکساں ریگولیٹری نظام کی ضرورت ہے۔ اس وقت ملک میں تصدیق شدہ بیجوں کی طلب اور رسد کے درمیان 66 فیصد کا بڑا فرق ہے ،ہمیں اتفاق رائے کے ساتھ طویل المدتی قومی بیج پالیسی، حکمت عملی اور نفاذ کا منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں