بجلی ٹیرف میں مزید اضافہ غریبوں پر ڈرون حملہ ہے، میاں اسلم

بجلی ٹیرف میں مزید اضافہ غریبوں پر ڈرون حملہ ہے، میاں اسلم

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ٹیرف میں مزید اضافہ کرکے۔۔۔

 مہنگائی کے ماری عوام پر ایک اور ڈرون حملہ کر دیا گیا ہے، جس سے بجلی کی چوری اور کرپشن میں مزید اضافہ ہوگا، جماعت اسلامی نے 2 ستمبر کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال سے بجلی ٹیرف میں اضافہ کے خلاف جس احتجاجی تحریک کا آغاز کیا تھا، اس میں مزید تیزی لائی جائے گی، سودی نظام، کرپشن، وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرکے ہی ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی سٹورکی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں