مری روڈ نوپارکنگ، 57 گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے چالان

مری روڈ نوپارکنگ، 57 گاڑیوں  و موٹر سائیکلوں کے چالان

راولپنڈی (خبرنگار) انچارج مری روڈ سرکل انسپکٹر مرزا عثمان نے کارروائی کرتے ہوئے نوپارکنگ پر 57 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے چالان کئے۔۔۔

 وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم کرنے پر 2ایف آئی آر بھی درج کی گئیں۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے انچارج ٹریفک مری روڈ سرکل نے انچارج سیکٹر اور لفٹر کے ہمراہ مری روڈ ،اقبال روڈ، پرندہ مارکیٹ، بھابڑا بازار میں نوپارکنگ، ڈبل پارکنگ، تجاوزات اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹیں پیدا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 57گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں