سٹی پولیس کی کارروائی، ایک ماہ میں 842لوڈر گاڑیوں کے چالان
راولپنڈی(خبرنگار)سٹی ٹریفک پولیس نے روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سامان کی اوور لوڈنگ کرنے پر گزشتہ ماہ 842 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ کمرشل گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ سامان کی لوڈنگ ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کیساتھ حادثات کا باعث بنتی ہیں جس سے انسانی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔