پولیس لا ئنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ کاآغاز

پولیس لا ئنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ کاآغاز

راولپنڈی(خبرنگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ کا آغاز۔۔۔

 انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے 32طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے جائیں گے۔ انٹرن شپ پروگرام کے پہلے روز سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ہیڈکوارٹر، سینئر ٹریفک آفیسر، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ایڈمن سمیت دیگر افسران نے طلباء وطالبات کو لیکچرز دئیے، انٹرن شپ پروگرام سے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ طلبہ کو افسران نے فرینڈز آف پولیس کے خصوصی بیج بھی لگائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں