ای ڈی ہائرایجوکیشن کمیشن کے مستقل عہدے کیلئے آج انٹرویوزہونگے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایگز یکٹو ڈائر یکٹر ہائر ایجو کیشن کمیشن کی مستقل پوسٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز آج ہونگے۔
چیئرمین ایچ ای سی کی سربراہی میں سلیکشن بورڈ انٹرویولے گا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کیلئے 18 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ای ڈی ایچ ای سی کی پوسٹ نومبر 2018 سے خالی ہے ،گزشتہ پانچ سالوں میں 4 ای ڈی ایڈہاک بنیادوں پر لگائے گئے ،سابق ای ڈی ڈاکٹر شائستہ سہیل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عہدے سے ہٹایا تھا۔