حساس ادارے کے ملازم کی رسیوں سے بندھی نعش برآمد

 حساس ادارے کے ملازم کی رسیوں سے بندھی نعش برآمد

اسلام آباد(خبرنگار)حساس ادارے کے ملازم کی رسیوں سے بندھی نعش برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا، مقتول کو نشہ آور چیز پلا کر قتل کیا گیا اور پاس موجود رقم وکاغذات بھی چھین لئے گئے۔

تھانہ سبزی منڈی میں عرفان نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ اسکا بھائی ذیشان حیدرحساس ادارے میں ملازم ہے اطلاع پر وہ پمز ہسپتال پہنچاجہاں اسکے بھائی کی ڈیڈ باڈی موجود تھی، اسکا بھائی چھٹی لے کر اسلام آبادگیا، اسے 1122نے آئی ٹین ون سے ہسپتال پہنچایاتھا، اسکے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے تھے جبکہ اسکے پاس موبائل نقدی ، پرس اوردیگر کارڈز بھی موجود نہ تھے ، اسکے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی یقیناً اس کے بھائی کو زیر یلی چیز پلا کر قتل کیاگیاہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں