مری12:ویں نیشنل ریسکیو چیلنج کا افتتاح کردیاگیا
مری(نمائندہ دنیا)12 ویں نیشنل ریسکیو چیلنج کا افتتاح کردیا، بانی ریسکیو 1122 پاکستان ڈاکٹر رضوان نصیر نے افتتاح کیا۔
نیشنل ریسکیو چیلنج میں پاکستان بھر سے علاقائی مقابلوں کی 19 ونر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،چیلنج میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان، ایلیٹ پولیس پنجاب، الخدمت فاؤنڈیشن، یونیورسٹی آف لاہور، سیالکوٹ ریسکیو وارڈن، ریسکیو کی ڈویژنل ٹیموں سمیت 19 ٹیمیں شریک ہیں،ترجمان ریسکیو کے مطابق نیشنل ریسکیو چیلنج 3 دن جاری رہے گا۔