جوڈیشل کمپلیکس کے گردغیرقانونی پارکنگ سٹینڈ بناکر فیس کی وصولی،مقدمہ درج

جوڈیشل کمپلیکس کے گردغیرقانونی پارکنگ  سٹینڈ بناکر فیس کی وصولی،مقدمہ درج

اسلام آباد(خبر نگار)جوڈیشل کمپلیکس کے گرد غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ بنا کر وصولیاں کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ رمنا میں سی ڈی اے کے سپروائزر احمد شیرازی نے مقدمہ درج کروایاکہ وہ جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات ہے جس کے باہر نامعلوم افراد نے غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ بنا کر پارکنگ فیس کی وصولی شروع کررکھی ہے ، ان کے پاس سی ڈی اے کا کوئی اجازت نامہ نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں