قائداعظم یونیورسٹی کے بی ایس طلبہ کو اسلامیات کامضمون آن لائن پڑھایاجائیگا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)قائد اعظم یو نیورسٹی کے بی ایس کے طلبا کیلئے اسلامیات کے مضمون کو باقاعدہ اساتذہ کی بجائے۔۔۔
آن لائن موڈ کے ذریعے پہلے سے ریکارڈ شدہ لیکچرز سے پڑھایا جائے گا، رجسٹرار یو نیورسٹی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔ اس طریقے کی تفصیل تو واضح نہیں کی گئی البتہ یہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ اقدام اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے مشورے سے فنڈز کی کمی کے سبب اٹھایا جا رہا ہے ۔