قائداعظم یونیورسٹی میں ارضیاتی ریسرچ سنٹرکاسنگ بنیادرکھ دیاگیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)قائداعظم یونیورسٹی میں 14 ارب روپے کی لاگت کے چائنا پاک جوائنٹ ریسرچ سنٹر ان ارتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نگران وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک، چینی سفیر جیانگ زیدونگ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے شرکت کی۔ریسرچ سنٹر سی پیک روٹ میں آنے والے تینوں پہاڑی سلسلوں پر ریسرچ کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے کہا کہ پاکستان اور چین مل کر ارتھ سائنسز کے شعبہ پر تحقیق سے انقلاب لا سکتے ہیں۔ چینی سفیر نے جیانگ زید ونگ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں ریسرچ سینٹر کا قیام دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔