اسلام آباد میں مزید 3ڈینگی مریضوں کی تصدیق

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی وائرس کے 3 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ94 مریض دوسرے اضلاع سے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔۔۔
ڈ سٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیا کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ساڑھے گیارہ ماہ کے دوران ڈینگی وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2398 ہوگئی، دیہی علاقوں میں1 جبکہ شہری سیکٹر میں2 ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔