ڈیٹا پروڈیوسرز اور ڈیٹا صارفین کے درمیان ڈائیلاگ ورکشاپس

 ڈیٹا پروڈیوسرز اور ڈیٹا صارفین  کے درمیان ڈائیلاگ ورکشاپس

لاہور(دنیا رپورٹ ) پاکستان ادارہ شماریات نے یو این ایف پی اے (UNFPA)کے اشتراک سے ڈیٹا صارفین اور ڈیٹا پروڈیوسرز کے درمیان قومی اور صوبائی سطح پر ڈائیلاگ ورکشاپس کا ایک ملک گیر سلسلہ شروع کیا ہے ۔۔۔

یہ ورکشاپس ڈیٹا استعمال کرنے والوں کی ضروریات کی نشاندہی کرنے اور ڈیٹا کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی،اس سلسلہ کی پہلی ورکشاپ لاہور میں ہوئی جس میں ڈیٹا یوزرز، ریسرچرز، ڈیموگرافرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، محمد سرور گوندل ممبر(SS/RM) ، ایاز الدین ممبر(C&S) اور PBS کے دیگر سینئر افسران نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں