قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی فعال نہ ہوسکی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی فعال نہ ہوسکی، سیکرٹری تعلیم کی جانب سے تاخیری حربے ،دس ایڈوائزری اور چھ مستقل ممبران سے خالی اتھارٹی میں صرف چیئر مین موجود ۔۔۔
تا حال مستقل سٹاف بھی نہیں رکھا جاسکا،سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں قائم کردہ قومی رحمت ا للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی گزشتہ ڈیڑھ سالہ شہباز حکومت میں ایکٹ بننے کے باوجود بھی فعال نہ ہوسکی تھی، دس ایڈوائزری اورچھ مستقل ممبران سمیت چیئرمین کی پوسٹ مشتہر کی گئی تھی تاہم شہباز حکومت نے آخری دن چیئر مین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا،اس حوالے سے وفاقی سیکر ٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وسیم اجمل چودھری کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتے ، اس حوالے سے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئر مین ہی بتا سکتے ہیں، اتھارٹی چیئرمین خورشید ندیم نے کال ریسیو نہیں کی۔