فلسطین پر مسلم حکمرانوں کی بے بسی افسوسناک ہے ،بزم المعصوم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سالانہ ذکر رسول ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزم المعصوم کے سربراہ پیر خالد محمود نقشبندی نے کہا ہے کہ۔۔۔
فلسطین کسی ایک اسلامی ملک نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کا اجتماعی اور متفقہ مسئلہ ہے ،فلسطین کے ہسپتالوں پر حملہ کیا جا رہا ہے اور غزہ میں غاصب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے نام نہاد عالمی ٹھیکے داروں کیلئے لمحہ فکریہ اور مسلمان حکمرانوں کی بے حسی اور بے بسی کی منہ بولتی تصویر ہے ،کانفرنس سے صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،پیر صوفی خلیل الطافی ، سردار فرحان دریشک،ذکی چٹھہ ودیگر سیاسی، سماجی،مذہبی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا،ادھر جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقد ہو نے والے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے بچوں کے غزہ مارچ کے حوالے سے سکولوں کے نمائندہ بچے آج بروز منگل شام چار بجے نیشنل پریس کلب میں پر یس کانفر نس کر یں گے ۔