11ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس طبی بے ضابطگیوں پر سیل

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ا سلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے گیارہ اسٹیبلشمنٹس کو مختلف طبی بے ضابطگیوں پر سیل کر دیا۔۔۔
اتھارٹی نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہاں 92 معائنے کئے ہیں،ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس میں پائی جانے والی سنگین بے ضابطگیوں کی وجہ سے اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں گیارہ ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کوسیل کر دیا،جن کو سیل کیا گیا ان میں گرو ہیئر ٹرانسپلانٹ، صمد کلینک، شکیل کلینک، الفلاح کلینک، کاشف فارمیسی اینڈ کلینک، مالیکیولر لیب، ابرش کلینک، مائی ہیلتھ کلینک، یوسف زئی میڈیکل سینٹر، نوید میڈیکل سینٹر، سہیل کلینک شامل ہیں ،اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن نہ ہونے ، صحت و صفائی کے ناقص انتظامات، نااہل عملہ ،مناسب ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی عدم موجودگی، غیر قانونی طور پر آفیشل سیل کی بریکنگ ، معطلی کے دوران فعال اور طبی خدمات فراہم کرنے جیسے مختلف جرائم پر سیل کیا گیا۔