آر آئی یو جے کے زیر اہتمام سکھر میں صحافی کے قتل پر احتجاجی مظاہرہ

آر آئی یو جے کے زیر اہتمام سکھر میں صحافی کے قتل پر احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) سکھر پریس کلب و سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر سینئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے ) کی کال پر۔۔۔

 راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا  اور نیشنل پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا ،پی ایف جے کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نہیں کہا کہ آج تک پاکستان میں قتل ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کو سزا نہیں مل سکی جو کہ شرم ناک ہے ، آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا کہ حکومت کسی بھی صحافی کے قتل کے بعد سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتی جس کی وجہ سے آئے روز صحافی قتل ہو رہے ہیں، آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری طارق علی ورک نے کہا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود بھی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،مظاہرے سے  فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی ،آر آئی یو جے کے سابق صدور مبارک زیب خان ،عامرسجاد سید، اظہار خان نیازی، نذیر چرن، اسد شر ، آصف ہمدانی ، قربان ستی، جاوید صدیق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں