ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا،چودھری یاسین
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری یاسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں ہمیشہ رواداری کی روایات رہی ہیں۔۔۔
موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق ہوں یا سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر و سردار تنویر الیاس ہوں ،ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔